Home Urdu News طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے

طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے

0
طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 82 افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

حادثے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ہونے والوں گھروں کی تعمیر کرانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

Plane crash: Rs 1 million each paid to the families of 82 people  طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے 2 300x171
Plane crash: Rs 1 million each paid to the families of 82 people  طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے 3 300x171

Education Template