
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے جب کہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو 7 سال سے تالا لگا ہوا ہے۔
‘لمبے بوٹ پہن کر عوام کو گمراہ کرنے کے دن جاچکے’
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت نے ملکی دولت لوٹ کر لندن میں جو پراپرٹی بنائی اس کی واپسی کا اشتہار دیں۔
شہباز گل نے کہا کہ شوبازی اور لمبے بوٹ پہن کر عوام کو گمراہ کرنے کے دن جا چکے، آپ کی سیاست کا مقصد عوام کی دولت لوٹنا اور اپنی جیبیں بھرنا تھا۔