Home Urdu News ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا یا نہیں؟پولیس حکام نے واضح کر دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا یا نہیں؟پولیس حکام نے واضح کر دیا

0
ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا یا نہیں؟پولیس حکام نے واضح کر دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں جس پر پولیس حکام کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم ضروری ہے اس کے بغیر میت ورثاءکے حوالے نہیں کی جائے گی ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ عامر لیا قت کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جائے گا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اورکیمیکل ایگزیمینشن کے بعد موت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا ۔ اس سارے پراسیس میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیاہے ، پولیس حکام کا کہناہے کہ عامر لیاقت کے گھر کا معائنہ کیا گیا ہے ، ان کے کمرے میں تمام چیزیں اپنی جگہ پر موجود ہیں، کمرے کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ سیمپلز بھی اکھٹے کیئے گئے ہیںجنہیں معائنے کیلئے بھجوا دیا گیاہے ۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہناہے کہ عامر لیاقت کے اہل خانہ سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ عامر لیاقت کے گھر میں دو ملازم رہائش پذیر تھے ۔

Education Template