Home Urdu News وہ پاکستانی جس کے سوئس اکاؤنٹ میں اربوں روپے تازہ لیکس میں سامنے آگئے

وہ پاکستانی جس کے سوئس اکاؤنٹ میں اربوں روپے تازہ لیکس میں سامنے آگئے

0

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینکوں میں رکھے گئے 100 ارب ڈالر کی تفصیلات جاری کردیں۔ جاری ہونے والے ڈیٹا میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق چیئرمین جنرل (ر) زاہد علی اکبر خان کا نام بھی شامل ہے، یہ وہ چیئرمین پی سی بی ہیں جن کے دور مین پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ واپڈا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

او سی سی آر پی کے مطابق زاہد علی اکبر پاک فوج کی انجینئرنگ کور کا حصہ تھا جنہوں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام میں بھی حصہ لیا، انہیں سنہ 2013 میں بوسنیا کے بارڈر سے انٹرنیشنل وارنٹ کی بنا پر انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر پاکستان میں کرپشن کا الزام ہے۔ زاہد علی اکبر اپنے 77 بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کا حساب دینے سے قاصر رہے تھے۔

Education Template