Home Urdu News وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا

0
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے،  اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح جاں بحق

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری اور بغیر موسم دیکھے عوام کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے۔

Education Template