Home Urdu News واپڈا نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

واپڈا نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

0
واپڈا نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

کراچی: واپڈا نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

تمام کھلاڑیوں کو واپڈا اسپورٹس کے 13 دسمبر 2021 کے فیصلے کی روشنی میں 25 جنوری کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے، جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے لیٹر جاری کیے گئے ہیں، ان میں وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان بٹ، صہیب مقصود، ارشد اقبال اور صدف مہدی شامل ہیں۔

یہ کرکٹرز اسپیشل کننٹریکٹ پر پاکستان واپڈا ا سپورٹس بورڈ میں ملازم تھے، ان کی تنخواہ اور مراعات ستمبر سے بند تھیں، ان کو جاری کردہ خطوط میں واضح کیاگیاہے کہ تین سال کا کنٹریکٹ پورا ہونےپر مزید ان کی خدمات درکار نہیں۔
دوسری جانب محمد آصف، زاہد منصور، سہراب خان، شاہد طارق اور مہندر پال سنگھ کے معاہدے بھی ختم کردئے گئےہیں۔ خصوصی وظیفہ حاصل کرنے والے جہانزیب عبداللہ کا بھی وظیفہ روک دیا گیا۔ مستقبل ملازم علی رفیق کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا کہا ہے۔

Education Template