Home Urdu News میرے مرنے کے بعد یہ گانا گادینا تو مجھے سکون مل جائیگا، ڈاکٹر عامر لیاقت کی گلوکار احمد جہانزیب سے کی گئی درخواست سامنے آگئی

میرے مرنے کے بعد یہ گانا گادینا تو مجھے سکون مل جائیگا، ڈاکٹر عامر لیاقت کی گلوکار احمد جہانزیب سے کی گئی درخواست سامنے آگئی

0
میرے مرنے کے بعد یہ گانا گادینا تو مجھے سکون مل جائیگا، ڈاکٹر عامر لیاقت کی گلوکار احمد جہانزیب سے کی گئی درخواست سامنے آگئی

 گزشتہ دنوں رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں اور ان کے انتقال کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں   گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر تے سنا جاسکتا ہے ، مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دُنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا ’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘ لازمی گا لینا، وصیت کررہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔‘عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ’میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دُنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا۔یاد رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Education Template