Home Urdu News ملک ریاض کا اپنی لیک آڈیو کال پر حیران کن ردِعمل آگیا

ملک ریاض کا اپنی لیک آڈیو کال پر حیران کن ردِعمل آگیا

0
ملک ریاض کا اپنی لیک آڈیو کال پر حیران کن ردِعمل آگیا

ملک ریاض کا اپنی لیک آڈیو کال پر حیران کن ردِعمل آگیا۔۔ ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انھوں نےکہا کہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ملک ریاض کا کہنا ہےکہ میں کسی پارٹی کی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف اس سازش میں ملوث عناصرکی تلاش کے لیے قانونی راستے اختیار کریں گے۔خیال رہےکہ ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ ‘فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین قیراط کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے’۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ ہفتے کو اُن کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں، جس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

Education Template