Home Urdu News عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

0
عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

 آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو دیگر ملکوں کی طرح سی این جی کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے، سی این جی کا استعمال فوری درآمدی بل کم کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہے،ملک میں سی این جی فراہمی کیلئے انفرا سٹرکچر بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پٹرولی کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے ،ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا  گیا ہے۔

Education Template