Home Urdu News عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ، گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ، گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

0
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ، گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ، عمران خان کیخلاف لانگ مارچ کے بعد مقدمات درج کیے گئے تھے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق عمران خان کے 25مئی کے لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 14کے قریب مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان نے اب پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ،ایف آئی آر میں 25مئی کے لانگ مار چ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کیلئےمنظور کر لی گئی ہے، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ درخواست پرکچھ دیرمیں سماعت کریں گے ، سابق وزیر اعطم عمران خان عدالت سےوزیراعلیٰ ہاوس روانہ ہو گئے ہیں ،درخواست کی سماعت کیلئےعمران خان دوبارہ ہائیکورٹ جائیں گے۔

Education Template