Home Urdu News عمران خان کو آنے سے کوئی روک نہیں سکتا، معروف اینکر پرسن نے تہلکہ خیز پیشنگوئیاں کر دیں

عمران خان کو آنے سے کوئی روک نہیں سکتا، معروف اینکر پرسن نے تہلکہ خیز پیشنگوئیاں کر دیں

0
عمران خان کو آنے سے کوئی روک نہیں سکتا، معروف اینکر پرسن نے تہلکہ خیز پیشنگوئیاں کر دیں

معروف ٹی وی اینکر ثمر عباس سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ اگلی حکومت کس کی دیکھ رہے ہیں؟ جس کے جواب میں اینکر پرسن نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت چھ ماہ میں رخصت ہوجاتی ہے تو پھر عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔لیکن اگر موجودہ حکومت مدت پوری کر لیتی ہے اور معاشی حالات کو بہتر کر دیتی ہے تو مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ ہو گا۔اس کے علاوہ ثمر عباس نے دلچسپ پیشنگوئی کی کہ اگر پی ٹی آئی اور ن لیگ کا سخت مقابلہ ہوا تو بھی کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی چنانچہ حکومت بنانے کیلئے ان میں سے کسی جماعت کو پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔ چاہے ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی ہو دونوں جماعتوں کا پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد ممکن ہے۔ثمر عباس نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں کی پہلے بھی کوشش رہی ہے کہ پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد ہوجائے تو انہیں مختلف چھوٹی جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا پہلے بھی پیپلزپارٹی کیساتھ مصالحت کی کوشش کر چکےہیں اور آگے بھی کر سکتے ہیں۔

Education Template