Home Urdu News عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک

0
عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، اس انٹرویو میں دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔صحافی کے ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس اس ویڈیو جیسے مزید ثبوت موجود ہیں جس سے وہ ثابت کر سکتی ہیں کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین برہم نظر آ رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا اِن غیر اخلاقی ویڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اور دانیہ شاہ میں طلاق کا معاملہ جب فیملی کورٹ پہنچ چکا ہے تو سوشل میڈیا پر کیوں غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے طلاق کے لیے فیملی کورٹ جانے اور عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد عامر لیاقت حسین دانیہ شاہ کی متعدد وائس نوٹس لیک کر چکے ہیں۔
دانیہ شاہ کے نام سے مشہور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ عامر لیاقت اپنی سابقہ اہلیہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ طوبیٰ نے ان کو نشے کی لت لگائی۔ وہ مجھ سے بہت بد تمیزی کرتے تھے۔
انٹرویو کے دوران اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کہتے تھے اگر تم نشہ کرو گی تو رکھوں گا، ورنہ طلاق دے دوں گا۔ میں نشے کی بجائے اداکاری کرتی تھی۔ اگر ایسا نہ کروں تو وہ چیختے چلاتے تھے۔ میں نے نبھانے کی کوشش کی لیکن ان کا نبھانے کا ارادہ نہیں تھا۔
عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کے نوکر اسے نشہ لا کر دیتے تھے جنہیں وہ مجھ سے زیادہ عزت دیتے اور کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔ شادی کے دوسرے دن سے ہی مجھ پر تشدد شروع کردیا۔ میری ماں کہتی تھی ہم اس کو سمجھائیں گے۔
رکنِ اسمبلی کی اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ قرآن۔ میں ان کو عالم سمجھتی تھی اور خیال تھا کہ وہ مجھے اچھا بنا دیں گے۔ وہ کہتے تھے کہ سارے دن میں صرف ایک نماز ہوتی ہے جس میں دو رکعتیں ہوتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر میں فاحشہ ہوتی تو عامر لیاقت مجھے پہلی فرصت میں طلاق دے دیتے۔ میرے نکاح نامے میں لکھا ہوا ہے کہ میں ملک ہوں۔ یہ عامر لیاقت کو پتہ ہوگا کہ وہ مجھے نجیب الطرفین سید کیوں کہتے رہے؟
انہوں نے کہا کہ گاڑی اور گھر وغیرہ عامر لیاقت حسین کا ہے۔ مجھے نان نفقہ یا حق مہر نہیں چاہئے۔ میں نے صرف طلاق لینی ہے۔ ویڈیوز عدالت کو بھی مہیا کروں گی۔ عمران خان نے عامر لیاقت سے کہا کہ مجھے تمہارا پتہ ہے۔ بچی شریف ہے، اس کا خیال رکھنا۔
آخر میں دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے، میرے اکلوتے بھائی اور اہلِ خانہ کو عامر لیاقت سے جان کا خطرہ ہے۔ مجھے سکیورٹی دی جائے۔ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ہمارا صلح کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کبھی عامر لیاقت غصہ ہوتے ہیں، کبھی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ کیسے گزارہ ہوگا؟

Education Template