Home Urdu News سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

0
سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 21سال کرکٹ کھیلالیکن میں نے کبھی کرکٹ سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے مجھے تواندازہ نہیں تھاکہ گوجرانوالہ میں اتنے زیادہ لوگ ہیں ،اس شاندار استقبال پرمیں آپ کاشکریہ اداکرتاہوں ،گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ماشاء اللہ میراگوجرانوالہ اسلام آبادمارچ کے لیے تیارہے ،گوجرانوالہ یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہاہے ،سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوایک طرف کھڑے ہوگئے ہیں اورمیں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں کہ قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے،یہ بڑے بڑے مافیاز لوگوں کا خون چوستے ہیں،ہم ایک قوم بن کر ان کا مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ،گوجرانوالہ مجھے ہاتھ کھڑے کرکے بتائو کہ جب میں اسلام آبادکی کال دوں گاتوآپ سب لوگ تیارہو،میں آپ کواسلام آبادحقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلارہاہوں،گوجرانوالہ کے عوام اسلام آباد کی کال کیلئے تیار رہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ امریکی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،پہلے یہ بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت

Education Template