Home Urdu News ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

0
ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 21سال کرکٹ کھیلالیکن میں نے کبھی کرکٹ سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے مجھے تواندازہ نہیں تھاکہ گوجرانوالہ میں اتنے زیادہ لوگ ہیں ،اس شاندار استقبال پرمیں آپ کاشکریہ اداکرتاہوں ،گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ماشاء اللہ میراگوجرانوالہ اسلام آبادمارچ کے لیے تیارہے ،گوجرانوالہ یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہاہے ،سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوایک طرف کھڑے ہوگئے ہیں اورمیں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں کہ قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے،یہ بڑے بڑے مافیاز لوگوں کا خون چوستے ہیں،ہم ایک قوم بن کر ان کا مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ،گوجرانوالہ مجھے ہاتھ کھڑے کرکے بتائو کہ جب میں اسلام آبادکی کال دوں گاتوآپ سب لوگ تیارہو،میں آپ کواسلام آبادحقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلارہاہوں،گوجرانوالہ کے عوام اسلام آباد کی کال کیلئے تیار رہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ امریکی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،پہلے یہ بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت ،پہلے سازش ہوتی ہے اور اس کے بعد مداخلت،عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں،یہ کسی نے نہیں سوچا تھا اس وزیراعظم کو نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی،یہ زندہ اور آزاد قوم ہے،ہم نے اسلام آباد جا کر امریکی سازش کو ناکام کرنا ہے،ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، لٹیرے اور منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں

Education Template