Home Urdu News حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی: عمران خان

حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی: عمران خان

0
حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے

کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہےلیکن اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں لیکن آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔

Education Template