Home Urdu News حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں

حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں

0
حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی طلاق کی خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا ہے وہیں دانیا بی بی کے سنگین الزامات نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے۔دانیا عامر کی جانب سے عدالت میں طلاق اور حق مہر کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔دانیا بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش شخص ہے، نشے میں دھت ہو کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے دانیا کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے ساتھ میں نے 4 ماہ کس طرح گزارے ہیں وہ میں جانتی ہوں اور میرا خدا جانتا ہے۔ عامر جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں، وہ میرے گھر والوں کو دھمکی دے رہے ہیں۔حق مہر میں کیا مانگا ہے؟دانیا بی بی کی جانب سے حق مہر میں بھی جو کچھ مانگا گیا ہے وہ سب کو حیران کر رہا ہے۔
 کُل 11 کروڑ، 51 لاکھ اور 50 ہزار حق مہر مانگا گیا ہے۔جس میں 11 کروڑ مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے مبلغ، 45 لاکھ کی مہنگی گاڑی، 3 تولہ سونا جس کی قیمت 4 لاکھ روپے درج ہے۔ یعنی حق مہر کے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Education Template