Home Urdu News بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا

بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا

0
بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر  اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اگر عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی قیمت بڑھانی پڑے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

Education Template