Home Fun ہانیہ عامرکوجیون ساتھی کی تلاش،کیاخوبیاں ہونی چاہئیں ،اداکارہ نے بتادیا

ہانیہ عامرکوجیون ساتھی کی تلاش،کیاخوبیاں ہونی چاہئیں ،اداکارہ نے بتادیا

0
ہانیہ عامرکوجیون ساتھی کی تلاش،کیاخوبیاں ہونی چاہئیں ،اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ انہیں کوئی لڑکا ہی نہیں مل رہا۔حالیہ ریلیز ہونے والی فلم پردے میں رہنے دو کی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ مختلف شہروں اور مالز میں انٹرویو دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ہانیہ عامر نے منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کب ملے گا مجھے لڑکا، مجھے کوئی لڑکا مل ہی نہیں رہا۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اپنی پسند سے متعلق بہت واضح خیالات رکھتی ہیں، ان کے مداح بھی یہ جانتے ہیں کہ جب انہیں کچھ چاہیے ہوتا ہے تو واقعی میں وہ چیز ان کی ضرورت ہوتی ہے، وہ چھپا کر کچھ بھی نہیں رکھ سکتیں، وہ اپنی پسند کے معاملے میں بہت سیدھی اور واضح ہیں۔

Education Template