سابق خاتون اول کی قریبی سہیلی فرح خان نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے دبئی سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق خاتون اول کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر دبئی سے 10 مئی کو پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے
ایک طرف پورا میڈیا فرح کے خلاف میدان میں ہے یاد رہے ابھی تک گورونمنٹ ایک بھی ثبوت ایسا میڈیا میں نہیں پیش کر سکی جس میں فرح کے خلاف کوئی الزام ثابت ہو
دوسری طرف فرح نے اب فیصلہ کر لیا ہے اس مشکل حالت میں وہ گورونمنٹ کے خلاف عدالت میں مقابلہ کریں گی
اس کے لئے انہوں نے عمران خان کی بیگم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ عمران خان کی سیاسی ساکھ کو نقصان نا پہنچے اور دوستی کا حق ادا کرتے ہوے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے