Home Urdu News سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

0
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملکی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،جواس ملک کیساتھ ہوا وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتےہیں جنہوں نےملک کایہ حشرکیاان کااحتساب ہو،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکرپشن کی ہےان کابھی احتساب ہو،اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ، حکومت کوشش کررہی ہےحالات پرقابوپایاجاسکے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چار سال میں عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کر دی ، عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے ۔

Education Template