Home Urdu News امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

0
امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ چیری بلاسم شہباز شریف کووزیراعظم بننے کاشوق تھا،نواز شریف وزیراعظم رہ چکاتھاشہباز کوبھی وزیراعظم بننے کاشوق تھا،شہباز شریف کے پاس فوجی بوٹ آجائے تواچھی طرح پالش کرتاہے امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے،شہبازشریف نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی،امپورٹڈ حکومت کوپتاہے کہ ان کے پیچھے ٹائیگرز اورآگے سمندرہے ،کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس وقت سارے مزے آصف زرداری لے رہاہے ساری گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں ،زرداری ن لیگ پرواقعی بھاری ہے ،انہوں نے کہاکہ آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے،یہ درست ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں،ڈیزل،آصف زرداری اور چیری بلوسم نے زور لگا کر ہماری حکومت گرائی،حکومت کی کل آئی ایم ایف سے دوحہ میں میٹنگ ہونیوالی ہے ،یہ لوگ امریکیوں کو کہیں گے خدا کے لیے ہماری مدد کرو،امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کراوئیں گے،ہم نے گندم پر بھی 30 فیصد کم کا معاہدہ کر لیا تھا ،انہوں نے کہاکہ امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کرائیں گے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کے عوام کوہوا

Education Template