گزشتہ روز سینیٹر عابدہ عظیم، سینیٹر مولانا عطاالرحمان اور سینیٹر فدا محمد نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے باعث آج انہیں سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
تینوں سینیٹرز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور اس کی رپورٹ کو سامنے رکھ کر ہی ان کی اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کی طرح سینیٹ کے اجلاس سے قبل بھی تمام اراکین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس میں عام افراد سمیت ڈاکٹرز، طبی عملہ، فورسز کے اہلکار، حکومتی شخصیات اور اراکین اسمبلی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔