خیرپور کا علاقہ کورونا کا گڑھ بن گیا

0
19
the-area-of-khairpur-became-the-stronghold-of-corona

ذرائع کے مطابق خیرپور کےعلاقے پیرجو گوٹھ کے 250 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مقامی لوگوں کو کورونا وائرس کا علم بھی نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وائرس سے سب سے پہلے ایک خاتون متاثر ہوئی جن کے انتقال کے بعد جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔

ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے میت کو غسل دیا وہ بھی متاثر ہوئے جن میں پہلے 10 پھر 30 اور اب تک 250 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ وائرس میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

خیرپور کا علاقہ کورونا کا گڑھ بن گیا Khairpur coronavirus student 300x148

Sharing is caring share post