وطن آمد اور غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کو اجازت

0
19

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو قطر ائیر کی جانب سے اسلام آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کےمطابق قطر ائیرلائن کی تین خصوصی پروازیں 26 اور 27 مئی کو دوحہ سے ملتان اور اسلام آباد آئیں گی جو واپسی پر قطر اور دیگر ممالک جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

اس دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والےخصوصی طیاروں کے عملےکو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ائیرلائن کی ایک خصوصی پرواز بھی آج جدہ سے 250 پاکستانیوں لےکر ملتان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک فلائٹ آپریشنز معطل ہیں، صرف خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں اور پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو وطن واپس لایا اور بھیجا جا رہا ہے۔

Special flights allowed for repatriation and return of foreigners  وطن آمد اور غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کو اجازت 13 300x188

Sharing is caring share post
Share this