برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی چین کے علاقے میں پیش آیا جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 39 بچے اور اساتذہ بھی زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے اسکول لگنے کے وقت پیش آیا جس میں اسکول کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 37 بچے 2 اساتذہ زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 37 زخمیوں کو معمولی زخم آئے اور 2 شدید زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

School security guard stabbed  اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ 32 300x185

Sharing is caring share post
Share this