پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ یکم رمضان سے مسافر ٹرینیں بحال کردیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک کورونا سے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں اندرونی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔

٢٥ اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی پھر موخر :کورونا 5677413 LDIRRMEI 7 300x198

Sharing is caring share post
Share this