ایدھی حکام کے مطابق سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں والنٹیئر ،ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج بھی شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور مزید دیکھ رہے ہیں کہ فیصل ایدھی کی ملاقات کن سے ہوئی۔

واضح رہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہوں نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سےبھی ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آیا۔

کراچی: فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ 219433 124103 updates 300x171

Sharing is caring share post