وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے شفافیت کے تمام ضابطے اس فنڈ کے تحت کیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں 81 رب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

Corona: The government will add Rs 4 to the fund for every rupee donated  کورونا: ’ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی 4159 300x300

Sharing is caring share post
Share this