سکھر میونسپل کارپوریشن نے لب مہران واکنگ ٹریک پر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 300 فٹ بلند، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا۔

کورونا کے برسرِ پیکار ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب میں موجود تمام افراد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی۔

سفید پرچم لہرائے جانے کے دوران پاک فوج ،رینجرز ،پولیس اور ضلعی افسران کی جانب سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے میئر سکھر ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں ہمارا ہیلتھ سسٹم اس قابل نہیں تھا اگر ہمارے ڈاکٹرز، رینجرز، فورسز اور باقی سارے پیرا میڈیکلز یہ کام نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہم نے الیوتھن لارجسٹ پول پر دنیا کا سب سے بڑا وائٹ فلیگ لگایا ہے۔

کورونا کیخلاف برسرِ پیکار عملے کو خراج تحسین Untitled 1 copy 3 300x151

Sharing is caring share post
Share this