١٠٠ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب پہنچ گیا

0
13
Relief goods worth Rs 100 million reached Punjab

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچا جسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وصول کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چین کی جانب سے امدادی سامان موصول کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے اسی لیے پاکستان اورچین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔

اس دوران چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ملک ہے، مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ چین کی جانب سے ملنے والے امدادی سامان میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس، پروٹیکٹو سوٹس، این 95 ماسک، سرجیکل ماسک، گلوز، ڈسپوزایبل میڈیکل پروٹیکٹوز شامل ہیں جو کورونا سے بچاؤ کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں، ہیلتھ پروفیشنلز، نگرانی پر مامور عملے کو دیا جائے گا۔

اس دوران عثمان بزدار نے مریضوں کے علاج کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Relief goods worth Rs 100 million reached Punjab  ١٠٠ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب پہنچ گیا 5 300x200

Sharing is caring share post
Share this