Plane crash: Cockpit voice and flight record data successfully retrieved

چند روز قبل ائیر بس ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے جہاں ماہرین کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ملاجسے طیارہ حادثے کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے جس کی پاکستانی حکام کی سفارش پر جانچ پڑتال جاری ہے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں اہم آلات کی جانچ اس ہفتے تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا سے تحقیقات میں مدد ملے گی جس کے لیے دونوں تحقیقاتی اداروں کا باہمی اتفاق سے کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

Plane crash: Cockpit voice and flight record data successfully retrieved  طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ریکارڈ کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا 27 300x169

Sharing is caring share post