Pakistan's Secretary-General welcomes UN statement on remedying Islamophobia

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو ترجیح دینے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مقبول خبریں
حج کی فضیلت و فرضیت احادیث کےآئینے میں
کشکول
کہ کھیل کھیل میں اک حادثہ بھی ہونا تھا
لفظ جناب !!! غلط تاریخ کی درست تحقیق
سنگریزوں کے گاہک
منبر رسول ﷺ
یوم عرفہ کی فضیلت
چالیس ہزار مالیت پرائز بانڈ پر پابندی کے اثرات
تابوت سکینہ
سکس آسائیڈ سوکا ورلڈ کپ: جرمنی کیخلاف بہتر کھیل کر بھی پاکستان ناکام
1
شیئر کریں
پاکستان کا سیکرٹری جنرل یو این کے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم
admin27/05/2020 0 تبصرے
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو ترجیح دینے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند اور ہمارے مؤقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Pakistan's Secretary-General welcomes UN statement on remedying Islamophobia  پاکستان کا سیکرٹری جنرل یو این کے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم 14 1 300x180

Sharing is caring share post