کمشنر کراچی نے کہا ہےکہ دکانیں کھولنے کی اجازت ایس او پیز پر عمل کرنے سے مشروط ہے اور ایس او پیز پر عمل کرانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے، اپنی دکان پر کام کرنے والوں کی لسٹ اور ایس او پی آویزاں کریں، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں، دکان میں ڈس انفیکٹ اسپرے رکھیں۔

کمشنر کراچی نےمزید ہدایت کی کہ دکان میں کام کرنے والوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہر 3 -4 گھنٹے بعد دکان کو اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کریں اور زیادہ گاہک آنے کی صورت میں گاہکوں کے لیے فاصلے کے دائرے بنائیں، ٹمپریچر گن کا استمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دکان یا مارکیٹ سیل ہوسکتی ہے۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد چھوٹی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں اور اس کے لیے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔

No customer is allowed to enter the store without a mask  کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہیں th

Sharing is caring share post
Share this