Negotiations between Punjab Government and Flour Mills Association failed

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اورسیکریٹری خوراک وقاص علی محمود کے درمیان فلور ملز کی ہڑتال کے معاملے پر مذاکرات ہوئے جن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی چیئرمین عاصم رضا، چیئرمین پنجاب عبدالروف مختار سمیت دیگرنے شرکت کی۔

اس دوران فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری خوراک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم ملاقات میں سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں ہڑتال کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ فلور ملز آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 805 روپے میں فروخت کریں جب کہ عبد الروف مختار نے کہا کہ گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک پہنچ چکی جس کی وجہ سے 805 روپے میں تھیلا فروخت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فلور ملزکی گندم کی صوبے بھر میں نقل وحمل پر عائد پابندی ختم کرے، سیکرٹری خوراک نے فلور ملزکے مسائل پر سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوانےکا یقین دلایا ہے جب تک وزیراعلیٰ مسائل کےحل کی سمری منظورنہیں کرتے، ملز نہیں چلائیں گے۔

Negotiations between Punjab Government and Flour Mills Association failed  پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام 12 300x171

Sharing is caring share post