سوڈیوال کی اسکندریہ کالونی کے رہائشی 40 سالہ محمد رزاق کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر میو اسپتال میں زیر علاج تھے جو شفایاب ہو کر اسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔

محمد رزاق کی کورونا سے لاعلمی کی وجہ سے 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت ان کی فیملی کے 10 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے تھے، اس کے علاوہ محلے کے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 57 گھروں پر مشتمل اسکندریہ کالونی کی ایک گلی کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا۔

صحتیابی کے بعد محمد رزاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے شروع میں انہیں ہلکی کھانسی اور بخار ہوا، نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا تو کورونا نکل آیا، محکمہ صحت والوں کو پتہ چلا تو وہ میو اسپتال لے گئے، فیملی اور محلے داروں کے ٹیسٹ ہوئے تو کل 42افراد اس موذی مرض کا شکار نکلے۔

٤٢افراد کو کورونہ میںمبتلا  کرنے والا مریض صحتمند 219411 7508164 updates 700x320 1 300x137

Sharing is caring share post