مبینہ ٹاون پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے قریب ایک کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم نے دکان کے کاؤنٹر کے سامنے کھڑے ہو کر اسلحہ نکال لیا۔

دکاندار کے پولیس کو دیے گئے بیان کی دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی 100 فیصد تصدیق ہو رہی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 17 منٹ پر ملزم اسلحہ لے کر دکاندار اور اندر موجود افراد کو گن پوائنٹ پر لے لیتا ہے جب کہ ملزم دکان کے کاؤنٹر کے دراز سے خود رقم نکالنا شروع کر دیتا ہے اور اس دوران دکاندار کو ملزم پر فائرنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ فوٹیج میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ نوٹ ملزم کو ہاتھ سے چھوٹ کر کاؤنٹر پر بکھر جاتے ہیں اور ملزم گولی لگنے سے گر جاتا ہے اور دوسری گولی نہ مارنے کے لیے دکاندار کی منتیں کرنے لگ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جب کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ایسے میں شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

شہریوں کی ڈاکوؤں سے مت بھیڑ اور مزاحمت کے واقعات میں کئی شہری بھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Karachi: Attempt to rob a grocery store failed  کراچی: کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی کوشش ناکام 19 1 300x171

Sharing is caring share post
Share this