چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے قائم کی گئی ہاٹ لائن کے یونیورسل نمبر 999-222-111 پر کسان 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کسان ٹڈی دل کی اطلاع کے لیے این ایل سی سی اور این ڈی ایم اے کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ ملک بھر سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹڈی دل پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنا رہے ہیں ، کسانوں اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اسپرے کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Hotline for locust heart information and complaints [object object] ٹڈی دل سے متعلق اطلاعات و شکایات کیلئے ہاٹ لائن 15 1 300x169

Sharing is caring share post