حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

دائیں پاؤں کی انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہوگئے ہیں۔ انجری سے صحتیابی کے باعث فاسٹ باؤلر حارث رؤف ن ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے

حارث رؤف 10 مار چ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب سلمان ارشاد اب مزید قلندرز کا حصہ نہیں رہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث لیگ کے گذشتہ 5 میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Image result for haris rouf

حارث رؤف نے لیگ کے ابتدائی 2 میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حارث رؤف کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here