اراکین میں کورونا کی تشخیص پر فواد چوہدری کا آج اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار

0
21
Fawad Chaudhry refuses to attend assembly session today over Corona's assessment among members

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کئی اراکین اور عملے کے کورونا نتائج مثبت آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

فواد چوہدری نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں لیکن اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس سے ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹائزر گیٹ اور ٹمپریچر معلوم کرنے کی مشین لگا دی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔

Fawad Chaudhry refuses to attend assembly session today over Corona's assessment among members  اراکین میں کورونا کی تشخیص پر فواد چوہدری کا آج اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار Fawad 1 300x183

Sharing is caring share post