رات گئے اسلام آباد کے علاقے ترنول تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔

Demand for removal of police checkpoints and use of drone technology  پولیس ناکے ختم کر کے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ 13 1 300x171

Sharing is caring share post
Share this