چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دباؤ یا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کےلیے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔

Demand for establishment of special courts for prevention of sexual abuse of children  بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ 31 300x240

Sharing is caring share post
Share this