ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز آغا اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت Syed Abdul Rasheed 1024 300x225

Sharing is caring share post
Share this