جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد متاثرہ قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی کو علامات پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی تھی جب کہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

جیل حکام نے بتایا کہ مزید 300 قیدیوں اور 30 سے زائد جیل اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے ہیں جن کا نتیجہ آج آنے کا امکان ہے۔

Corona confirmed to 40 inmates in jail  جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق 9

Sharing is caring share post