Confirmation of the virus in the wife and son of the doctor who died from corona

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر مظہر کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد کورونا وائرس کے مریض تھے اور وہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے ذاتی طور پر علاج کر رہے تھے، انہوں نے اسپتال سے آکسیجن کے سیلنڈر بھی منگوائے تھے۔

ڈاکٹر مظہر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد کی فیملی کے 12 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، جن میں سے ان کی بیوہ اور بیٹے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے اہلخانہ نے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر نوشاد سے ملنے والوں کی ہسٹری لی جا رہی ہے اور آج اسپتال کے عملے کے بھی ٹیسٹ لیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ڈاکٹر نوشاد دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

ڈاکٹر نوشاد لطیف آباد میں نجی کلینک بھی چلاتے تھے اور انھوں نے انتقال سے قبل کئی مریضوں کا چیک اپ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں عام افراد سمیت طبی عملہ، ڈاکٹرز ، وزرا، حکومتی اراکین، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

Confirmation of the virus in the wife and son of the doctor who died from corona  کورونا سے جاں بحق ڈاکٹر کی اہلیہ اور بیٹے میں وائرس کی تصدیق 7 1 300x200

Sharing is caring share post