پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ افغانستان گئے ہیں۔

Army Chief pays one-day visit to Afghanistan  آرمی چیف کا ایک روزہ دورہ افغانستان 35 300x225

Sharing is caring share post