وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 537  نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 11 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 12017 اور ہلاکتیں 200 تک جا پہنچی ہیں جب کہ مزید 68 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2149 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 537 کیسز میں سے 432 کا تعلق کراچی سے ہے جہاں ضلع ملیر سے 142، وسطی 62، شرقی 61 ، جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جب کہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں سکھر سے  22، شکارپور 19، قمبرشہداد کوٹ 11، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 ، جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے،  میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔

200 deaths in Sindh, 432 cases reported in Karachi  سندھ میں اموات200 ہوگئی، کراچی میں432 کیسز رپورٹ Isolation centres 300x148

Sharing is caring share post
Share this