پاکستان میں کورونا کی بلند سطح مئی میں متوقع ۔

0
7

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک ہم اس وائرس کی بلند ترین سطح پرنہیں پہنچے مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، ہم مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب یا تبدیل کرتے رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں کورونا سے آج مزید 5 اموات، ہلاکتیں 212 ہوگئیں، مجموعی کیسز 10 ہزار سے تجاوز کرگئے
وائرس پھیلا تو مجبوراً مساجد بند کرنی پڑیں گی: وزیراعظم
محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان، شاہ محمود نے یاسمین راشد سے شکوہ کردیا
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان کردیا
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، ان کی تکلیف کا احساس ہے اس لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھنے سے صورتحال واضح ہوگی اور متاثرین کی اصل تعداد سامنے آئے گی، یہی وجہ ہے کہ پہلے ہم 2000 پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لا رہے تھے، اب ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھنے سے 6000 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اب تک متاثری کی مجموعی تعداد 9749 ہوچکی ہے جب کہ 209 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی بلند سطح مئی میں متوقع ۔ 219517 9916154 updates 700x320 1 300x137

Sharing is caring share post
Share this